Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کورونا وائرس: جنسی جرائم کیس میں قید آر کیلی کا ٹرائل ستمبر تک مؤخر

کورونا وائرس: جنسی جرائم کیس میں قید آر کیلی کا ٹرائل ستمبر تک مؤخر

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث امریکی ریاست نیویارک کی عدالت نے جنسی جرائم میں گرفتار ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار، موسیقار، میوزک پروڈیوسر اور ریپر رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) کا ٹرائل مؤخر کردیا۔

آر کیلی کا ٹرائل ابتدائی طور پر آئندہ ماہ مئی میں ہونا تھا، تاہم بعد ازاں عدالت نے ان کا ٹرائل 7 جولائی کو شروع کرنے کا اعلان کیا لیکن اب کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ان کا ٹرائل مزید مؤخر کردیا گیا۔

آر کیلی تقریبا ایک سال سے جیل میں ہیں اور ان کے خلاف نیویارک، میساچوٹس اور الینوائے کی عدالتوں میں نابالغ لڑکیوں کے ریپ، متعدد خواتین کو نشہ دے کر ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے، کم عمر لڑکی کے ساتھ شادی کرنے اور کئی خواتین و نوجوان لڑکیوں کو جنسی غلام بناکر انہیں جنسی لذت کے لیے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے جیسے الزامات بھی ہیں۔

آر کیلی کے خلاف نیویارک سمیت دیگر ریاستوں کی عدالتوں میں الزامات بھی عائد کیے گئے، تاہم انہوں نے کئی الزامات کو تسلیم کرنے سے انکا کردیا تھا۔

آر کیلی پر مجموعی طور پر 100 کے قریب خواتین بشمول نابالغ لڑکیوں اور کم عمر خواتین کے ریپ اور ان پر بدترین جنسی تشدد کے الزامات ہیں۔

آر کیلی پر 15 برس کی عالیہ سے شادی کا الزام بھی ہے، جنہیں بعد ازاں انہوں نے طلاق دے دی تھی—فائل فوٹو: مس ڈمپلز
آر کیلی پر 15 برس کی عالیہ سے شادی کا الزام بھی ہے، جنہیں بعد ازاں انہوں نے طلاق دے دی تھی—فائل فوٹو: مس ڈمپلز

اگر آر کیلی پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں 10 سے 20 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990 سے 2010 تک مختلف مواقع پر نابالغ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو نشہ دے کر ریپ کا نشانہ بنانے سمیت بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ان پر اپنی سابق اہلیہ پر بھی بدترین تشدد کرنے سمیت ایک کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کا الزام بھی ہے۔

آر کیلی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ضمانت کے لیے درخواست بھی دی تھی مگر عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتےہوئے کہا تھاکہ گلوکار پر نابالغ، انتہائی کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کو ’جنسی غلام بنانے‘ انہیں پیسوں کے عوض خریدنے اور ان پر انتہائی بدترین جنسی تشدد جیسے جرائم میں ملوث ہیں، اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کرکے انہیں فرار ہونے یا پھر متاثرین سے مذاکرات کرنے کا موقع نہیں دیا جا سکتا اور انہیں ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

آر کیلی پر دوسری بیوی اینڈریا کیلی نے بھی بدترین جنسی تشدد کے الزام عائد کر رکھے ہیں—فوٹو: دی سورسز
آر کیلی پر دوسری بیوی اینڈریا کیلی نے بھی بدترین جنسی تشدد کے الزام عائد کر رکھے ہیں—فوٹو: دی سورسز

آر کیلی کا ٹرائل شروع ہونے سے قبل ہی اب امریکی عدالت نے کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ان کے کیس کی سماعت مؤخر کردی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیویارک کی عدالت کے مطابق اب آر کیلی کے ٹرائل کا آغاز 27 ستمبر سے شروع ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آر کیلی کے وکلا نے ایک بار پھر عدالت میں ان کی ضمانت کے لیے درخواست بھی دائر کی تھی مگر عدالت نے ان کی درخواست بھی مسترد کردی۔

آر کیلی کے وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ شکاگو کی جس جیل میں ان کے مؤکل کو رکھا گیا ہے، وہاں کے متعدد قیدیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر کے تحت ان کےمؤکل کو ضمانت دی جائے مگر عدالت نے ان کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی۔

آر کیلی کا نشانہ بننے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں و خواتین سیاہ فام ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی بیسٹ
آر کیلی کا نشانہ بننے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں و خواتین سیاہ فام ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی بیسٹ

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *