Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’میں شدید خوفزدہ ہوں‘، امریکا سے اداکارہ میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

’میں شدید خوفزدہ ہوں‘، امریکا سے اداکارہ میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

امریکا میں پھنسی پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ میرا کی جانب سے نیویارک سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

اداکارہ میرا نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ ‘وزیراعظم سے وطن واپس لانے کی درخواست میرا بنیادی حق ہے،کچھ لوگوں نے میری اپیل کو نیا رنگ دینےکی کوشش کی جو قطعاً مناسب نہیں ہے’۔

Murtaza Ali Shah

@MurtazaViews

Meera appeals to everyone not to make fun of her situation after claimed around 500 lives in New York yesterday

Embedded video

47 people are talking about this

میرا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نیویارک میں پاکستان کا سفارتخانہ میرے قیام کے مقام سےآگاہ ہے اور  میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون پر قونصل جنرل عائشہ علی کی مشکور ہوں۔

میرا کا کہنا تھا کہ یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے اور کسی کے جذبات سے کھیلنے کا نہیں ہے،کل بھی نیویارک میں کورونا وائرس نے 500 سے زائد افرادکو نگل لیا جس سے میں شدید خوفزدہ ہوں۔

اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام کے آخرمیں کہنا تھا کہ دعا کریں جلد پاکستان پہنچ کرکورونا متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے سکوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک اس طرح کے حالات نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھیں، تمام ساتھی فنکار واپس جا چکے ہیں، میں تنہا امریکا میں پھنس گئی ہوں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *