Home / جاگو کھیل / بورڈ کی امداد ’’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘‘ قرار

بورڈ کی امداد ’’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘‘ قرار

کراچی:  پی سی بی کی جانب سے  فرسٹ کلاس کرکٹرز، گراؤنڈ اسٹاف و دیگر کے لیے مالی امداد کو’’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔ 

تحریک بحالی کرکٹ اینڈ ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ19دسمبر کو ملازمتوں سے برخاست ہونے والے گراؤنڈ اسٹاف کو 5 ماہ تک نہ پوچھا گیا، اب محض 10 ہزار روپے کیلیے بھی انتہائی سخت شرائط رکھی گئی ہیں، بہت کم لوگ ہی یہ مالی مدد حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس تمام گراؤنڈ اسٹاف کا ڈیٹا موجود ہے،مالی امداد بغیرکسی درخواست کے براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جانی چاہیے،کسی گراؤنڈمین کی تنخواہ 18ہزار روپے سے کم نہ تھی اس لیے کم از کم2 ماہ کی تنخواہ کے برابر مالی معاونت کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ2012 میں قیام کے بعد بہاولپور، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی،فاٹا اور آزاد کشمیر کو گراؤنڈ اسٹاف 2014 میں فراہم کیا گیا، اس بنا پر ان ریجنز کے گراؤنڈ اسٹاف کو8سالہ مدت ملازمت پوری نہ ہونے پر اس پیشکش سے کوئی فائدہ حاصل نہ ہوسکے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پی سی بی نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا عندیہ دسمبر 2018سے ہی دینا شروع کر دیا تھا، جس کی بنا پر زیادہ تر محکموں نے اپنے کھلاڑی 2019کے اوائل میں ہی فارغ کر دیے،اس طرح اب انھیں بے روزگار ہوئے ڈیڑھ سال بیت چکے ہیں، فرسٹ کلاس ڈپارٹمنٹس کے ایک کھلاڑی کی اوسط تنخواہ 80 ہزار روپے سے شروع ہوتی تھی۔ اب پی سی بی نے صرف25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے جودرست نہیں، اسی طرح گریڈ2کھیلنے والوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا حالانکہ حقیقی مدد کے مستحق وہی ہیں جو انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیل پانے کی بنا کر ملازمت سے اپنے گھروں کو چلا رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ2019سے کلب، انٹر ڈسٹرکٹ، انڈر 13، 16 اور19 کرکٹ کا انعقاد نہیں ہوا جس کی بنیاد پر ان ٹورنامنٹس میں خدمات سر انجام دینے والے آفیشلز مالی تنگی کا شکار ہیں، محض10 ہزار روپے امداد سے ان کا کیا ہو سکے گا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *