Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’مسٹرجیدی‘ کے کردارکے خالق مشہورمعروف اداکاراطہر شاہ انتقال کرگئے

’مسٹرجیدی‘ کے کردارکے خالق مشہورمعروف اداکاراطہر شاہ انتقال کرگئے

کراچی: معروف ڈرامہ نگاراطہر شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’انتظارفرمائیے‘ میں اپنے جیدی کے جاندارکردارسے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے اداکار، ڈرامہ نگار، مزاحیہ و سنجیدہ شاعراطہر شاہ خان طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ اداکارشگراور گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔

اطہر شاہ خان نے ٹیلی وژن اوراسٹیج پر بطورڈراما نگاراپنے تخلیقی کام کا آغاز کیا۔ ان کے تحریرکردہ مزاحیہ ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی تاہم ان کا شمارٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔

اطہرشاہ کے بہترین ڈراموں میں ’انتظارفرمائیے‘، ’جانے دو‘، ’برگرفیملی‘، ’آشیانہ‘،  ’ہیلو ہیلو‘، ’ ہائے جیدی‘ سمیت ’با اَدب با ملاحظہ ہوشیار‘ اوردیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ نگارکو حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *