Home / تازہ ترین خبر / وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن اور سپاہی شہید، دو اہلکار زخمی

وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن اور سپاہی شہید، دو اہلکار زخمی

وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن اور سپاہی شہید جب کہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گیروم کے قریب سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید شہید ہوگئے جب کہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جب کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *