Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’میرا جی آپ ایک ہی ہیں،‘ یاسرحسین بھی اداکارہ کے مداح نکلے

’میرا جی آپ ایک ہی ہیں،‘ یاسرحسین بھی اداکارہ کے مداح نکلے

 کراچی: 

اداکاریاسرحسین کا کہنا ہے کہ ایک فلم کی ہیروئن کیسے دکھتی ہے اور کیمرے کے سامنے کس طرح پرفارم کرتی ہے یہ کوئی اداکارہ ’میرا جی‘ سے سیکھے۔

اداکاریاسرحسین نے انسٹاگرام پرفلم ’پرے ہٹ لو‘ کا گانا شئیر کیا جس میں اداکارہ میرا رقص کررہی ہیں۔ یاسر حسین نے اداکارہ کے بارے میں لکھا کہ اس گانے میں ’میرا جی‘  کی اسکرین پرفارمنس کمال ہے۔

یاسرحسین نے کہا کہ ایک فلم کی ہیروئن کیسے دکھتی ہے اورکیمرے کے سامنے کس طرح پرفارم کرتی ہے یہ کوئی میرا جی سے سیکھے۔ اس گانے میں شاندار پرفارمنس کر کے اداکارہ نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

یاسر حسین نے میرا کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ وہ ان کی پرفارمنس کے دیوانے ہوچکے ہیں، جیو میرا جی ، آپ ایک ہی ہیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *