Home / تازہ ترین خبر / ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 58 ہلاکتیں، 2249 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 58 ہلاکتیں، 2249 نئے کیسز رپورٹ

virus

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3989 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 196895 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1629 اور سندھ میں 1205 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 879افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 109، اسلام آباد میں 119 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 1193017
صحتیاب مریض: 
84168 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعہ اب تک  ملک بھر سے کورونا کے مزید 2249  کیسز اور 58 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1150 کیسز 27 ہلاکتیں،  پنجاب  796 کیسز 27 ہلاکتیں، اسلام آباد 271 کیسز 4 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر  سے 32 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا کے مزید 1150 کیسز اور 27 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 5103 نئےٹیسٹ کیے گئے جن میں 1150 نئے کیسز اور 27 اموات ہوئی۔

مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 76318  اور ہلاکتیں 1205 ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ آج مزید 1252 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41992 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 796  کیسز اور 27 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 71978 اور اموت 1629 تک جا پہنچی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 21009 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 271  کیسز اور 4 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11981 اور اموات 119 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 5,839 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 32  کیسز  سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 962  اور اموات کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 395 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعرات کو کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 879 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 416 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 24303 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک 11449 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید ایک شخص جان کی بازی ہارگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 129 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 9946 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3737 ہے۔

گلگت بلتستان

جمعرات کو گلگت بلتستان سے کورونا کے 33 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 1398 ہوگئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 999 ہوگئی ہے۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *