Home / تازہ ترین خبر / مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ ہے: وزیر صحت سندھ

مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ ہے: وزیر صحت سندھ

کراچی: وزیر صحت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشیاں منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

صوبائی وزیر صحت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا کے کیسز کم نہیں ہوئے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جتنے ٹیسٹ ہورہے ہیں اس کے 22 فیصد مثبت آرہے ہیں۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور جیسا لاک ڈاون کررہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا کیونکہ حفاظتی اقدامات پر بہت ہی کم لوگ عمل کررہے ہیں۔

عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *