Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میرا کا منٹوں کا انٹرویو گھنٹوں پر پہنچ گیا

میرا کا منٹوں کا انٹرویو گھنٹوں پر پہنچ گیا

پاکستان کی معروف ڈارمائی انداز رکھنے والی اداکارہ میرا کا منٹوں کا انٹرویو گھنٹوں پر پہنچ گیا۔

بول نیوز کے نمائندے کا اداکارہ میرا کا انٹرویو لینا مشکل بن گیا۔

سوشل میڈیا پر میرا جی کے اس ڈرامائی انداز کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ میرا کچھ گھبرائی ہوئی نظر آرہیں ہیں ، اس کے علاوہ غلط ریکارڈ کروانے پر اداکارہ نت نئے مشورے بھی دیتی ہوئی نظر آرہیں ہیں۔

اداکارہ میرا ویڈیو میں کبھی ری ٹیک کا مشورہ دیتی دکھائی دے رہیں ہیں تو کبھی کٹ کرنے کا کہ رہیں ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ اسکرپٹ کی بنیاد پرانٹرویو ریکارڈ کروا رہیں تھیں جس میں وہ جس جملہ پر بار بار اٹکتی ہوئی دکھی وہ یہ ہے میں پاکستانی بین الاقامی سطح پر ریپریسنٹ کرتی ہوں۔

البتہ بار بار ری ٹیک کا مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ میرا جی  نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا اور مجھ سے یہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے اداکارہ میرا اپنے نت نئے انداز اور اپنی انگلش کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنی رہتیں ہیں۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *