Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پب جی کی بحالی ، شکریہ وقار زکا ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا

پب جی کی بحالی ، شکریہ وقار زکا ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا

پب جی گیم کی بحالی کے بعد سے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر تھینک یو وقار ذکا کا ٹرینڈ سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقبول آن لائن پب جی گیم بحال ہوگیا ہے جس پر نوجوان گیمرز سوشل میڈیا پر ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر  وقار زکا کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے نے یکم جولائی کو ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی ۔

اس پر پی ٹی اے نے وضاحت دی تھی کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پب جی کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے کے اس فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پر سب سے پہلے وقار زکا نے آواز اٹھائی اور اس پر سے پابندی ہٹانے کے لیے پٹیشن بھی دائر کی ۔

وقار زکا نے پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس فیصلے سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کو فروغ ملنے کے بجائے نقصان پہنچ رہا ہے، یہ پاکستانی نوجوانوں کی ای اسپورٹس سے دوری کا طریقہ ہے جب کہ دنیا کہاں سے کہاں جا رہی ہے۔

پھر دیکھتے ہی دیکھتےسوشل میڈیا پر اس گیم پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی پر پابندی ختم کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد ٹوئٹرپرتھینک یو وقار ذکا کا ٹرینڈ سرفہرست ہے۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *