Home / جاگو دنیا / انجن التان کا کینسر کے مریضوں کیلئے مہم کا آغاز

انجن التان کا کینسر کے مریضوں کیلئے مہم کا آغاز

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان نے کینسر کے مریضوں کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر انجن التان نے ترک کینسر سوسائٹی کے ساتھ مل کر شروع کی جانے والی مہم کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے مداحوں کو اِس مہم کی تفصیل سے آگاہ بھی کیا۔

انجن التان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’رواں سال اُنہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ترک کینسر سوسائٹی کے ساتھ ملکر ایک مہم شروع کی ہے۔‘

ترک اداکار کامزید کہنا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ میرے عزیز و اقارب مجھے سالگرہ پر تحائف دینے کے بجائے عطیہ دیں تاکہ ہم اُن پیسوں سے کینسر کے مریضوں کا علاج کرواسکیں۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ  ’یہ مہم 26 جولائی تک جاری رہے گی، اس لیے صاحب استطاعت افراد جتنا زیادہ ہوسکے عطیہ کریں۔‘

انجن التان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک لنک بھی شیئر کی جہاں کینسر کے مریضوں کے لیے عطیہ جمع کروایا جاسکتا ہے۔

انجن التان 26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے تھے۔

Check Also

آسٹریلیا: فلسطینی حامیوں کا پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ کر احتجاج

فلسطینی حامی مظاہرین نے آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *