Home / تازہ ترین خبر / 101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے 101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے مہدی خان کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں محکمہ داخلہ کو جیل مینوئل کے تحت درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ 3 مارچ 2020 کو اے آئی جی پنجاب جیل خانہ جات عدالت میں پیش ہوئے،  اے آئی جی نے بتایا کہ مہدی خان کی درخواست محکمہ داخلہ میں زیر التوا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ بزرگ قیدی نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کا طبی معائنہ کرایا جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ فیصلے کی مصدقہ نقول جاری ہونے کے 3 ہفتوں میں درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

دوسری جانب بزرگ قیدی کے وکیل ایڈووکیٹ حمزہ حیدر نے بتایا کہ قیدی علیل ہے اور 100 سال سے زائد عمر ہے، مہدی خان کو 2006 میں گجرات میں قتل کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی، خاندانی دشمنی پر7 افراد قتل ہوئے تھے مہدی خان کی اس وقت عمر 86 سال تھی۔

وکیل حمزہ حیدر نے کہا کہ  2009 میں ٹرائل کورٹ نے مہدی خان بری کیا تھا لیکن  مخالف فریق نے فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس پر مہدی خان کو 2019 میں لاہور ہائیکورٹ نےعمر قید کی سزا سنائی۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *