Home / جاگو دنیا / چین ؛ سیلاب سے عالمی ورثہ کے حامل بدھا مجسمے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

چین ؛ سیلاب سے عالمی ورثہ کے حامل بدھا مجسمے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

بیجنگ: 

چین میں سیلابی ریلے نے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیئے جانے والے بدھا کے 71 میٹر اونچے مجسمے کے پیروں کو ڈھانپ لیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے علاقے شینگڈو میں بدھا کے عظیم الجثہ مجسمہ ہے جسے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیا ہے تاہم سیلابی ریلے سے تاریخی حیثیت کے حامل شاہکار کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سیلابی ریلے نے شینگڈو کے اس علاقے میں تباہی مچائی ہے جو سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے تاہم اس سیلاب نے 70 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے باعث ایک لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے جب کہ 180 غیر ملکی سیاحوں کو بھی بحفاظت نکالا گیا ہے۔

Buddha statue under water

سیلاب کے پانی سے مجسمے کے پیر کے گرد پانی جمع ہوگیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہے۔ تاریخی اور مذہبی حیثیت ہونے کی وجہ سے یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

Check Also

ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *