Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

 سری نگر: 

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران جارحیت پسند فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی فوج نے نوجوان کی لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ علاقہ مکینوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

ضلع شوپیاں میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے اور ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گرفتار کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *