Home / جاگو دنیا / وزیراعظم مودی سے ملاقات نہ ہونے پر 16 سالہ طالبہ کی خودکشی

وزیراعظم مودی سے ملاقات نہ ہونے پر 16 سالہ طالبہ کی خودکشی

بریلی: 

بھارت میں بے قابو کرپشن، بڑھتی ہوئی آلودگی اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے دہم جماعت کی طالبہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی میں 16 سالہ طالبہ نے گلی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، لاش کے قریب سے 18 صفحات پر مشتمل تحریر ملی ہے جس میں طالبہ نے خودکشی کی وجہ ملک میں بے لگام کرپشن اور درختوں کی کٹائی کے باعث بڑھتی ہوئی آلودگی کو قرار دیا۔

دہم جماعت کی طالبہ نے خودکشی نوٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملنے کی خواہش کا زکر بھی کیا تاکہ وہ وزیراعظم کی توجہ اس جانب مرکوز کراسکیں جب کہ اُن سے دیوالی میں پٹاخے پھوڑنے اور کیمیکل زدہ رنگوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کرنا تھا۔

طالبہ نے یہ بھی لکھا ’’ ایک ایسی جگہ رہنے کا کوئی شوق نہیں جہاں ضعیف والدین کو اولڈ ہاؤس بھیج دیا جاتا ہو، اس سے اچھا ہے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلوں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

 

Check Also

ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *