Home / جاگو دنیا / امریکا میں برفباری سے نظام درہم برہم، 23 افراد ہلاک

امریکا میں برفباری سے نظام درہم برہم، 23 افراد ہلاک

امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری  سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکامیں برفباری سےکم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد افرادبجلی سے محروم ہوگئےہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  زیادہ تر اموات ٹینےسی ، ٹیکساس ، شمالی کیرولائنا ، کینٹیکی اور لیوزی اینا میں ہوئیں۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو برفباری کا سامنا ہے اور  نیشنل ویدر سروس کے مطابق 73 فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے جب کہ ملک میں برفباری سے پائپ لائنیں جم گئیں اور قدرتی گیس کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

Check Also

بھارتی پارلیمانی انتخابات ہر گز مسئلہ کشمیر کا حل نہیں: علی رضا سید

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *