Home / جاگو دنیا / اماراتی صدر سے افغان وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی کی ملاقات

اماراتی صدر سے افغان وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی کی ملاقات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے امارات اسلامیہ افغانستان کے وفد نے وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی کی سربراہی میں ملاقات کی۔

ابو ظہبی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی مفادات کو پورا کرنے اور علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنے کے لیے تعلقات کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

رہنماؤں نے اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں کے ساتھ ساتھ افغانستان میں تعمیر نو پر بھی بات کی۔

خطے کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے حکومت امارات کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق طالبان کے چیف آف انٹیلی جنس ملا عبدالحق وثیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *