Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / انوشکا کی بھارتی عوام سے کورونا کیخلاف متحد ہوکر لڑنے کی اپیل

انوشکا کی بھارتی عوام سے کورونا کیخلاف متحد ہوکر لڑنے کی اپیل

 ممبئی: 

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی عوام سے کورونا کیخلاف متحد ہوکر لڑنے کی اپیل کی ہے۔بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی اور مشکل حالات میں مجھے اچھا نہیں لگتا کہ میں اپنی سالگرہ مناؤں تاہم میں تمام بھارتیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ان مشکل حالات میں متحد ہوجائیں۔

انوشکا شرما نے کہا کہ میں اور ویرات کوہلی کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی اس بحرانی کیفیت اور مشکل حالات میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بہت جلد ایک مہم چلانے والے ہیں جس میں عام لوگ بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں، بہت جلد اس حوالے سے تفصیلات شئیر کی جائیں گی تاہم اپنا خیال رکھیں۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *