Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جنت مرزا کا ایوارڈ شوز پر پابندی کا مطالبہ

جنت مرزا کا ایوارڈ شوز پر پابندی کا مطالبہ

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ایوارڈ شوز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ملک بھر میں کئی عرصے سے معروف ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کیے جانے پر پابندی لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اسی حوالے سے ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی۔

جنت مرزا نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ایوارڈ شوز کے بارے میں کیا خیال ہے؟ جہاں غیر اخلاقی لباس اور اسٹیج پر ڈانس کرنا سب عام بات ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا پھر ان شوز پر بھی پابندی لگادینی چاہیے۔

جنت مرزا کی یہ اسٹوری انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں بعض صارفین ان سے متفق دِکھائی دیے۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *