Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / علیزے شاہ کا لوگوں کے لئے ایک بڑا پیغام

علیزے شاہ کا لوگوں کے لئے ایک بڑا پیغام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ علیزے شاہ  اپنے بالوں کے منفرد انداز اور کبھی اپنی معصوم سی تصاویر کو لے کر سوشل میڈیا پر مقبول رہتی ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے اپنے انداز اور ملبوسات کی وجہ سے مستقل تنقید کی زد میں رہنے والی علیزے شاہ نے بلاآخر اپنے دفاع میں خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے تنقید کرنے والوں کو ایک پیغام دیا ہے۔

تنقید کی زد میں رہنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ ’اگر آپ کسی کے لئے اچھا نہیں بول سکتے ، تو اسکی دل آزاری بھی نہیں کریں‘۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ ڈالی ہے جس میں ساحل سمندر پر افسردہ بیٹھی ہیں۔

اداکارہ کی اداسی کی وجہ لوگوں کی تنقید ہے یا کچھ اور بات کی طرف اشارہ ہے، اس حوالے سے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔

لیکن اس سے قبل بھی اداکارہ کی ساحل سمندر پر صبح کے وقت کی کچھ تصاویر موجود ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ساحل سمندر پر موجود ہیں اور حسین موسم سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

ان سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ اکیلے اپنا ٹائم ساحل سمندر کی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ انجوائے کرنے میں مصروف ہیں۔

Check Also

معروف امریکی میوزک بینڈ کی کراچی آرٹس کونسل میں موسیقی ورکشاپ

معروف امریکی میوزک بینڈ ’ریننگ جین‘ نے پاکستان کے دورے کے دوران کراچی میں موسیقی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *