Home / جاگو دنیا / ورلڈ کپ میں صرف بھارت نہیں سب ہمارے حریف ہیں: عبداللّٰہ شفیق

ورلڈ کپ میں صرف بھارت نہیں سب ہمارے حریف ہیں: عبداللّٰہ شفیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ صرف بھارت سے کھیلنے نہیں جا رہے ہیں، سب ہمارے لیے حریف ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں تیسرے اوپنر کے طور پر شامل ہوا ہوں، جب بھی موقع ملے گا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ موقع ملنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، جب موقع ملا اس کا فائدہ اٹھاؤں گا، مینجمنٹ کے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی وجہ سے میں بہت پُرجوش ہوں، سب کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں۔

عبداللّٰہ شفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ایک میچ میں نہیں پورے ورلڈ کپ میں اچھا کھیلنا ہے۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *