Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شہناز گل کے یہاں سے پریشان کن خبر سامنے آ گئی

شہناز گل کے یہاں سے پریشان کن خبر سامنے آ گئی

بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ و ماڈل شہناز گل فوڈ پوائزننگ کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ جو ان دنوں اپنی فلم ’ تھینک یو فار کمنگ‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، مصروفیت کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ شہناز گل نے اپنے مداحوں کو اپنی طبعیت کے حوالے سے لائیو آکر آگاہ کیا کہ مجھے فوڈ پوائزنگ ہے، تاہم اب طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔

شہناز گل کے یہاں سے پریشان کن خبر سامنے آ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی آنے والی فلم ’ تھینک یو فار کمنگ‘ کی شریک پروڈیوسر ریا کپور نے ان کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا ہے۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *