Home / جاگو دنیا / یوکرینی قیدیوں کو لے جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

یوکرینی قیدیوں کو لے جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

یوکرینی قیدیوں کو لے کر جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ آج صبح روسی شہر بیلگوروڈ کے قریب کریش ہوا جس میں 65 یوکرینی قیدی، عملے کے 6 اور دیگر 3 افراد سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کے کریش ہونے کے بعد اس میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر کریش کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، یہ بھی نہیں معلوم کہ اس حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور خصوصی ملٹری کمیشن جائے حادثہ پر روانہ ہوگیا ہے۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *