Home / جاگو ٹیکنالوجی / اینڈرائیڈ موبائلز میں میسیجز ایڈٹ کرنا ممکن

اینڈرائیڈ موبائلز میں میسیجز ایڈٹ کرنا ممکن

اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں موبائل میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اب موبائل صارفین موبائل میسیجز کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔

فوری طور پر ایڈٹ کے فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

فوری طور پر متعدد ممالک کے محدود صارفین کو ایڈٹ فیچر تک رسائی دی گئی ہے اور ابھی صرف رِچ کمیونکیشن سروسز (آر سی ایس) میسیجز پر کام کر رہا ہے، تاہم ممکنہ طور پر اسے تمام میسیجز پر پیش کیا جائےگا۔

فیچر کے تحت کوئی بھی صارف بھیجے گئے میسیج کو 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کر سکے گا۔

اسی طرح صارفین میسیجز کے فارمیٹ اور فونٹ کو بھی تبدیل کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت صارف بھیجے گئے میسیج کو دبا کر رکھنے کے بعد ایڈٹ کے فیچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے دسمبر 2023 میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کے فیچر پر آزمائش کی جا رہی تھی اور اب اسے پیش کردیا گیا لیکن فوری طور تمام صارفین کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔

Check Also

ٹک ٹاک نے دو ماہ میں انسٹاگرام جیسی دوسری ایپ متعارف کرادی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے محض دو ماہ کے عرصے بعد انسٹاگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *