Home / جاگو کھیل / محسن نقوی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس

محسن نقوی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی مداخلت پر نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل کو تبدیل کر دیا گیا۔

پہلے جس ہوٹل میں ٹیم نے قیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پر تھا تاہم تبدیل شدہ ہوٹل اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیویارک میں گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے جبکہ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں۔

جنوبی افریقا اور سری لنکا پہلے ہی نیویارک میں قیام کے دوران فراہم کی جانے والی سہولتوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

محسن نقوی نے آئی سی سی سے رابطہ اور عدم اطمینان کا اظہار کیا، ایونٹ کے منتظمین کو پاکستان ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے آئی سی سی کو بتادیا کہ وہ اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ کے لیے طویل فاصلہ طے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جن میں نیویارک میں 9 اور 11 جون کے میچز بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی پر واضح کردیا کہ اگر پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہ کیا گیا تو وہ پی سی بی کے خرچے پر ٹیم کو بہتر اور آسان جگہ پر منتقل کر دیں گے۔

محسن نقوی نے آئی سی سی کو بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم ان کی ذمے داری ہے اور وہ کھلاڑیوں کے آرام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج امریکا کے خلاف میچ کے فوراً بعد نیویارک روانہ ہو گی جہاں پر قومی ٹیم 9 جون کو بھارت اور 11 جون کو کینیڈا سے میچ کھیلے گی جبکہ اس کا پہلے راؤنڈ کا آخری میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ہو گا۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *