Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جو عزت اللّٰہ نے دی ہے وہ میرے لیے بہت ہے، کسی تنازع میں نہیں پھنسنا چاہتا: بہروز سبزواری

جو عزت اللّٰہ نے دی ہے وہ میرے لیے بہت ہے، کسی تنازع میں نہیں پھنسنا چاہتا: بہروز سبزواری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ جو عزت اللّٰہ نے دی ہے وہ میرے لیے بہت ہے، کسی تنازع میں نہیں پھنسنا چاہتا۔

بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اس پوڈ کاسٹ کے دوران ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ’آپ کو بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو آپ نے انکار کیوں کیا؟‘

اُنہوں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے دو تین بالی ووڈ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی۔

بہروز سبزواری نے انکشاف کیا کہ ایک بالی ووڈ فلم میں تو آصف علی زرداری کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی اور ان لوگوں نے مجھے راضی کرنے کی بھر پور کوشش بھی کی کہ اس فلم میں کوئی متنازع پہلو نہیں ہوگا لیکن میں نے صاف انکار کر دیا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ایسی فلمیں متنازع ہی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ باقی کی فلمیں بھی اسی لیے ٹھکرائیں کیونکہ مجھے اپنے ملک کی مٹی سے جو عزت اللّٰہ نے دی ہے وہ میرے لیے بہت ہے اور اللّٰہ اس عزت کو ہمیشہ قائم رکھے، میں کسی بھی قسم کے تنازع میں نہیں پھنسنا چاہتا۔

Check Also

حنا خان پہلی کیموتھراپی سے قبل کہاں تھی؟

بھارتی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حنا خان، ان دنوں کینسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *