Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / حنا خان پہلی کیموتھراپی سے قبل کہاں تھی؟

حنا خان پہلی کیموتھراپی سے قبل کہاں تھی؟

بھارتی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حنا خان، ان دنوں کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ ہمت و حوصلے سے کرکے دیگر مریضوں کے لیے مثال قائم کر رہی ہیں۔

حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے والی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر پوسٹ اور انسٹا اسٹوری شیئر کرکے اپنے مداحوں کا حوصلہ بلند کیا۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’میرے سے باخبر رہے، یہ ان تمام باہمت مرد و خواتین کے لیے ہے جو یہ مشکل جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش میرا یہ سفر دیگر متاثرہ افراد کو اتنا متاثر کر جائے کہ وہ اپنی زندگی میں آگے اور فلاح کی جانب بڑھیں۔

حنا خان پہلی کیموتھراپی سے قبل کہاں تھی؟

حنا خان نے مزید لکھا کہ یاد رکھیں ہم زخم زدہ تو ہیں لیکن ہمیں خوفزدہ نہیں ہونا ہے۔

بعدازاں انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور اس کے ساتھ طویل کیپشن لکھا اور بتایا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں تو انہوں نے کیسے خود پر قابو پایا اور اپنے کام کو جاری رکھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کے بعد پہلی کیمو کے لیے اسپتال جاتے اور پھر اسپتال کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے طویل کیپشن میں بھی اس بات کا اظہار کیا کہ ایوارڈ شو کی رات مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی لیکن میں نے خود پر قابو رکھا صرف اپنے لیے نہیں بلکہ ہم سب کے لیے، اس رات کے بعد میری زندگی میں کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہا، میری زندگی کی مشکل ترین مراحل کا آغاز ہوگیا۔

معنی خیز پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم وہی بن جاتے ہیں جس پر ہم یقین رکھتے ہیں اور میں نے اس چیلنج کو ایک بار پھر اپنے آپ کو دوبارہ ایجاد کرنے کے موقع کے طور پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے اپنی ٹول کٹ میں مثبت جذبے کو سب سے اوپر رکھا ہے۔ میں نے اس تجربے کو معمول کے حصے کے طور پر لیا ہے اور شعوری طور پر فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی اپنی خواہش کے مطابق نتیجہ ظاہر کروں گی۔

اداکارہ کے مطابق میرے لیے، میری کمیٹمنٹ سب سے ہم ہیں۔ میرے لیے میرا حوصلہ، جذبہ اور فن اہمیت رکھتا ہے۔ میں جھکنے سے انکاری ہوں۔ یہ ایوارڈ جو میں نے اپنی پہلی کیمو سے پہلے وصول کیا، وہ میرا اکیلا محرک نہیں تھا، درحقیقت میں نے اس تقریب میں اپنے آپ کو یقین دلانے کے لیے شرکت کی تھی کہ میں معیار کے مطابق زندگی گزار رہ ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے تقریب میں شرکت کی اور پھر اپنے پہلے کیمو کے لیے سیدھا اسپتال روانہ ہوگئی۔ میں عاجزی کے ساتھ ہر ایک سے یہ ہی گزارش کرتی ہوں کہ پہلے اپنی زندگی کی مشکلات کو عام سمجھیں پھر اپنے لیے اہداف طے کریں اور راستے میں ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔ چاہے کتنی ہی مشکل ہو۔ کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔ کبھی ہمت نہ ہاریں۔

Check Also

بالی ووڈ فلم ’دہلی 6‘ کیلئے ممی نہیں مانیں، ’لو آجکل‘ کیلئے میں نے بیوقوفی کی تھی: صبا قمر

پاکستان میں سرِ فہرست کی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بالی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *