Home / تازہ ترین خبر / کوشش ہے جلد سکھر بیراج کو فعال کرکے کینالز کو پانی فراہم کریں، جام خان شورو

کوشش ہے جلد سکھر بیراج کو فعال کرکے کینالز کو پانی فراہم کریں، جام خان شورو

وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کوشش ہے جلد سکھر بیراج کو فعال کرکے کینالز کو پانی فراہم کریں۔

سکھر سے جاری بیان میں وزیر آب پاشی سندھ نے کہا کہ سکھر بیراج کےگیٹ نمبر 47 سے متعلق ایس او پی تیار کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 44 کی مرمت کا کام چینی انجینئرز کر رہے ہیں، بیراج کے گیٹ کی تبدیلی کا کام حادثے سے پہلے شروع کیا گیا تھا۔

صوبائی و زیر نے مزید کہا کہ سکھر بیراج پر کیمپ قائم ہے، انجینئرز اور ماہرین دن رات کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جلد بیراج کو فعال کر کے کینالز کو پانی فراہم کریں، بیراج کی بندش سے زراعت کو ہونے والے نقصان کا اندازہ ہے۔

جام خان شورو نے یہ بھی کہا کہ سکھر بیراج کے دروازوں کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات کےلیے کمیٹی بنادی ہے جو 5 روز میں رپورٹ دے گی۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *