Home / جاگو کھیل / عمران خان کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

عمران خان کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ویرات کوہلی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت برصغیر کا پہلا ملک ہے، جس نے آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے سے بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی تھی۔

کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔

سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا’۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ‘یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے’۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *