Home / جاگو دنیا / بھارت میں تربیتی طیارہ گرنے سے 2 پائلٹ ہلاک

بھارت میں تربیتی طیارہ گرنے سے 2 پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک طیارہ گرنے سے 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی ریاست تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں پیش آیا جہاں ایک سول تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

طیارے کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی حیدرآباد کا طیارہ تھا جو کہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

ہلاک ہونے والے دونوں پائلٹ ایوی ایشن اکیڈمی کے طالب علم تھے جن میں سے ایک کی شناخت پرکاش وشال اور ایک خاتون امن پریت کور کے نام سے ہوئی ہے۔

گزشتہ دنوں بھی بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک سول تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا تاہم اس کا پائلٹ محفوظ رہا تھا۔

اس سے قبل بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ مگ 21 گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

Check Also

افغانستان میں سیلاب سے 300 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *