Home / جاگو کھیل / ارجنٹائنی کلب کا کوچ میراڈونا سے بادشاہوں جیسا برتاؤ، شاہی کرسی تیار

ارجنٹائنی کلب کا کوچ میراڈونا سے بادشاہوں جیسا برتاؤ، شاہی کرسی تیار

ساؤ پاؤلو: 

ارجنٹائنی کلب جیمناسیا اپنے کوچ ڈیگو میراڈونا سے بادشاہوں جیسا برتاؤ کرنے لگا۔

ڈیگو میراڈونا کیلیے خصوصی شاہی کرسی تیار کرالی گئی جو ہر میچ کے دوران فیلڈ کی سائیڈ لائن پر رکھی جائے گی۔

گذشتہ روز میراڈونا نے ویلیز سارسفیلڈ کے خلاف میچ سے قبل اس کرسی پر دستخط کیے اور وہیں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ اس کرسی کی نقل کلب کی شاپ پر فروخت کیلیے بھی پیش کی جائیں گی،ان پر ماضی کے عظیم فٹبالر کے دستخط موجود ہوں گے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *