Home / تازہ ترین خبر / عالمی برادری بھارت سے کشمیر میں مظالم کا حساب لے: وزیراعظم

عالمی برادری بھارت سے کشمیر میں مظالم کا حساب لے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کے پاس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت موجود ہیں۔

تشدد کاشکار لوگوں کی حمایت کا عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا کہ وہ عالمی کمیونٹی سے کہتے ہیں کہ وہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور تشدد کا حساب لیں۔

زیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بچے، بڑے اور خواتین سب ہی پیلٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ان تمام مظالم کے حوالے سے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کے پاس ثبوت موجود ہیں لہٰذا بیہمانہ زیادیوں پر مسلسل خاموشی انسانی حقوق اور قوانین کےخلاف ہے۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *