Home / جاگو پکوان / افغانی چکن

افغانی چکن


مرغی کے گوشت سے بنا گاڑھا، مزے دار اور مسالے دار پکوان جس میں شامل ہے ناریل کا دودھ، بالائی اور موزریلا چیز کا انوکھا مزہ جو اس کے ذائقے کو بے مثال بناتا ہے۔ اسے گرم گرم نان کے ساتھ کھائیں یا ایسے ہی روکھا تناول کریں یہ ہر طرح سے ایک بہترین اور لذیذ پکوان کا مزہ دے گا۔

 اجزاء

    • مرغی کا سینہایک عدد
    • ہری چٹنیآدھا کپ
    • کالی مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہواایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالاایک چائے کا چمچ
    • سرکہایک چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لیموں کا رسایک چائے کا چمچ
    • سفید مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچ کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • کریمایک چائے کا چمچ
    • موزریلا چیزایک کپ
    • کوکونٹ ملکدو سے تین کھانے کے چمچ
    • تیلایک چائے کا چمچ

ترکیب

  • سب سے پہلے مرغی کے سینے کا گوشت لیں اسے اپنے کٹنگ بورڈ پر رکھیں اور اندرونی سائیڈ سے کاٹ کر اس کے دو باریک ٹکڑے کرلیں۔ اس کے بعد اسے چھوٹے چوکور ٹکروں کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • اب ایک پیالے میں چکن کے ٹکڑے ڈالیں، اس میں ہری چٹنی، کالی مرچ، زیرہ پائوڈر، دھنیا پائوڈر، گرم مسالا، سرکہ، لیموں کا رس، پسی ہوئی سفید مرچ، ہری مرچ کا پیسٹ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں موزریلا چیز کے ٹکڑے اور کوکونٹ ملک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔ اس کے بعد اسے 15 سے 20 منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب بیکنگ کے لئے استعمال ہونے والی ٹرے لیں اسے تیل سے چُپڑ لیں اور میرینیٹ کیا ہوا چکن اس میں ڈالیں۔
  • اب اس ٹرے کو فوائل پیپر سے اچھی طرح ڈھک لیں اور درمیانے درجہ حرارت پر 15 منٹ کے لئے بیک ہونے کی غرض سے رکھ دیں۔
  • مزے دار افغانی چکن تیار ہے۔ خوب مزے سے کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

Check Also

ہینڈسم شخص ملنے پر سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا، کرینہ کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *