Home / جاگو بزنس / اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والے اوقات کار بحال کر دیے۔

مرکزی بینک کے جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک نئے اوقات کار پر عمل درآمد کے پابندی ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سےشام 5:30تک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہر 1:30 سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا جب کہ جمعے کو بھی تمام بینک صبح 9 بجے سےشام 5:30تک کھلے رہیں گے تاہم نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے2:30 بجے تک ہوگا۔

یاد رہے کہ مرکزی بینک نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔

Check Also

ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران عہدوں سے فارغ

وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کرپٹ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *