Home / جاگو بزنس / زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: 

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی.

اسٹیٹ بینک کی جانب جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 3 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران چین سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ بھی موصول ہوا ، جب کہ گزشتہ ہفتہ 23 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضے بھی ادا کیے گئے، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 74 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Check Also

ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران عہدوں سے فارغ

وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کرپٹ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *