Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سینیٹر فیصل جاوید کس موضوع پر ڈرامہ لکھ رہے ہیں؟

سینیٹر فیصل جاوید کس موضوع پر ڈرامہ لکھ رہے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے حال ہی میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ ایک ڈرامہ لکھ رہے ہیں۔

فیصل جاوید سے ایک انٹرویو میں میزبان نے سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ ڈرامہ لکھیں گے، تو آپ کس موضوع پر لکھیں گے؟

میزبان کے سوال کے جواب میں فیصل جاوید نے کہا کہ ’میں نے ایک کہانی لکھنا شروع کردی ہے، جو ہمارے معاشرے کے بنیادی مسائل پر مبنی ہوگی‘۔

فیصل جاوید نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’ایسے بنیادی مسائل جو بہت عام ہوگئے ہیں جیسے سفارشیں، غیبت کرنا، جھوٹ، چوری اور رشوت، ان تمام مسائل کے اردگرد میری کہانی گھومتی ہے اور وہ کہانی ایک استاد جی کی ہوگی‘۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بہت زبردست کہانی ہوگی اور جب آپ دیکھیں گے تو آپ کو بہت مزہ آئے گا۔

Check Also

ارجن کپور، ملائیکہ سے قطع تعلق کی افواہوں کے بعد پہلی بار منظر عام پر

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور،  ملائیکہ اروڑا کے ساتھ اپنے قطع تعلق کے افواہوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *