Home / جاگو ٹیکنالوجی / ملکی وے کہکشاں کی سب سے بڑی اور واضح زوم ایبل تصویر

ملکی وے کہکشاں کی سب سے بڑی اور واضح زوم ایبل تصویر

چلی: 

ماہرینِ فلکیات نے ملکی وے کے مرکزی پھولے ہوئے حصے (بلج) کا تفصیلی سروے کرنے کے بعد اس کی ایک تصویر پیش کی ہے جسے زوم کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ رنگین تصویر 50,000 بائے  25,000 پکسل پر مشتمل ہے اور اسے زوم کرکے انتہائی تفصیل سے 25 کروڑ ستاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔اسے جاری کرنے کا مقصد عام افراد کو ملکی وے کہکشاں کی عظمت و حجم سے آگاہ کرنا ہے۔ اس بڑی سی تصویر کو کئی ہزار تصاویر سے جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ چلی میں واقع سیرو ٹولولو امریکن آبزرویٹری میں ایک چارمیٹر قطر کی دوربین پر لگے ڈارک انرجی میٹر کیمرہ سے یہ سروے کیا گیا ہے ۔ اس دیوقامت منظر میں بصری، قریبی بالائے بنفشی اور قریبی زیریں سرخ روشنیوں میں نہائے ستارے اور اجسام کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ہزاروں لاکھوں تصاویر کے اس مجموعے سے ایک ضخیم مجموعہ بنانا بہت صبر آزما کام تھا۔ اس کے لیے سات ہزار ایکسپوژر کئے گئے جو ساڑھے چار لاکھ سی سی ڈی تصاویر کےبرابر ہیں اور ان میں پکسل کی تعداد ساڑھے تین ٹریلیئن کے برابر ہے۔

اس سروے کے بعد فلکیات دانوں نے 70 ہزار سے لے کر 25 کروڑ ستاروں کی کیمائی ترکیب کا جائزہ لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ ملکی وے کہکشاں کےمرکز میں ستارے یکساں ترتیب رکھتے ہیں یعنی ان کی عمریں یکساں ہی ہیں اور وہ یکساں مادوں سے بنے ہیں۔

اس مطالعے کے مرکزی سربراہ کرسچیان جانسن ہیں جو اسپیس ٹیلی اسکوپ سائنس انسٹی ٹیوٹ میں تحقیق کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کئی کہکشائیں درمیان سے ہماری کہکشاں کی طرح پھولی ہوئی ہیں اور ملکی وے کو جان کر ہم ان کی کیفیت کے متعلق معلومات حاصل کرسکتےہیں۔

ملکی وے کہکشاں کا یہ اٹلس زوم کرکے بھی دیکھاجاسکتا ہے جسے  عوام الناس اور طالبعلموں کے لیےایک ویب سائٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔ اس طرح بچے اور بوڑھے ملکی وے کا روشن قلب کا دلفریب نظارہ کرسکتےہیں۔ اس تحقیق کی تفصیلات نوٹسس آف رائل ایسٹرونومیکل سوسائٹی میں شائع ہوئی ہیں۔

Check Also

ٹک ٹاک نے دو ماہ میں انسٹاگرام جیسی دوسری ایپ متعارف کرادی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے محض دو ماہ کے عرصے بعد انسٹاگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *