Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہم بانو قدسیہ کے گھر کی ٹیوب لائٹس تورٹے تھے لیکن…. سابق کرکٹر کا انکشاف

ہم بانو قدسیہ کے گھر کی ٹیوب لائٹس تورٹے تھے لیکن…. سابق کرکٹر کا انکشاف

کراچی : معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ناول نگار بانو قدسیہ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑنے کا اعتراف کرلیا۔

پاکستان کرکٹر ٹیم کے سابق کھلاڑی و معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشہور افسانہ نگار بانو قدسیہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لائٹس توڑنے کا اعتراف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانو کی 92 ویں سالگرہ پر گوگل کی جانب سے ان کا ڈوڈل شائع کرنا ایک اعزاز ہے۔

رمیز راجہ نے اپنے مداحوں و ٹوئٹر صارفین کو بتایا کہ ‘مجھے آج بھی یاد ہے کہ بچپن میں ہم کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑ دیتے تھے اور لیکن بانو ہماری سرزنش کرنے کے بجائے ہمیں محبت سے دیکھتی تھی اور پوچھتی تھی کہ کیا ہم ٹھیک ہیں’۔

خیال رہے کہ اردو ادب کی شاہکار تصانیف راجہ گدھ اور دیگر کی مصنفہ مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار بانو قدسیہ کا آج 92واں جنم دن منایا جارہا ہے، وہ 1928 میں فیروز پور بھارت میں پیدا ہوئی تھی اور اسی مناسبت سے گوگل نے آج اپنا ڈوڈل بانو قدسیہ سے منسوب کیا ہے۔

Check Also

شاہ رخ خان سے پہلے سلمان خان کو ’منت‘ کی آفر ہوئی تھی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی وجہ سے  شاہ رخ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *