Home / جاگو دنیا / پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب، جی میل سمیت گوگل سروسز اچانک بند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب، جی میل سمیت گوگل سروسز اچانک بند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب، جی میل، گوگل اسسٹنٹ اور گوگل ڈاکس سمیت انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی متعدد سروسز اچانک بند ہوگئی ہیں اور صارفین ان سروسز تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے عندیہ دیا ہے کہ گوگل کے کاروبار اور پرسنل سروسز کو متاثر کرنے والی بندش جی میل میں ایسٹرن ٹائم (ای ٹی) کے مطابق صبح 6 بج کر 40 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے) کے قریب شروع ہوئی۔

تاہم گوگل کی جانب سے اب تک اس مسئلے پر باضابطہ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن گوگل کی سروسز پیج کے مطابق ان کی تمام سروسز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

دوسری جانب ٹوئٹر پر رپورٹس ہیں کہ صارفین جی میل کے علاوہ گوگل کی بنیادی سروسز تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے اور اس حوالے سے #YouTubeDOWN کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

اس دوران یوٹیوب کے ہوم پیج پر ایک کارٹون دکھائی دے رہا ہے جس پر ‘سم تھینگ وینٹ رانگ’ جبکہ یوٹیوب ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو مختلف ایررز کا سامنا ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں پاکستان میں بھی یوٹیوب، جی میل سمیت گوگل سروسز متاثر ہونے کے بعد اس حوالے سے مختلف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے ہیں۔

یوٹیوب صارفین کے علاوہ وہ کمپنیاں جو گوگل ورک پلیس پر انحصار کرتی ہیں ان کے صارفین کے مطابق گوگل اسسٹنٹ سے مربوط اسمارٹ ہوم گیجٹس کے استعمال میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں گوگل کی بیک اینڈ سروسز پر انحصار کرنے والی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز اور سروسز بھی بظاہر متاثر ہوئی ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے رپورٹ کیا کہ پوکیمون گو گیم تک بھی رسائی میں مشکلات سامنا ہے۔

تاہم متعدد گوگل سروسز متاثر ہونے کے باوجود، گوگل کا بنیادی سرچ پروڈکٹ تاحال فعال ہے اور تھرڈ پارٹی اشتہارات بھی چل رہے ہیں۔

اس وقت پوری دنیا میں بظاہر گوگل سروسز متاثر ہیں، دی ورج کی رپورٹ کے مطابق انہیں امریکا، برطانیہ، نیدرلینڈ اور جاپان میں سرچ انجن کی تمام سروسز بند ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا تھا کہ گوگل سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات دنیا بھر سے آرہی ہیں۔

کرسبین جوزف میتھیو نامی صارف نے لکھا کہ وہ دن بھی آگیا جب ہم گوگل تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے، گوگل کے ساتھ کیا ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ 2020 ہے، اس سال کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔

انوراگ نامی صارف نے لکھا کہ جی میل ٹھیک کام نہیں کررہی۔

Check Also

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *