Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکار زاہد احمد نے مداح کے سوال پر اسے لاجواب کردیا

اداکار زاہد احمد نے مداح کے سوال پر اسے لاجواب کردیا

کراچی: 

اداکار زاہد احمد نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دے کر اسے لاجواب کردیا۔

ڈراما سیریل ’’ عشق زہے نصیب‘‘، ’’محبت تجھے الوداع‘‘ اور ’’بے شرم‘‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والے اداکار زاہد احمد ان دنوں اداکارہ صبا قمر کے ہمراہ فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کی شوٹنگ میں  مصروف ہیں جب کہ ان کے ہمراہ اداکار سید جبران بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

اداکار زاہد احمد نے گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر ڈالی جس میں وہ کالی جیکٹ میں سنجیدہ پوز کیساتھ گاڑی کے اندر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ’’ ہم اس طرح کام پر جاتے ہیں ‘‘، ساتھ ہی انہوں نے ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، وہ غالباً اس وقت اپنی فلم کی شوٹنگ پر جارہے تھے۔

اداکار کی تصویر پر ایک صارف نے ان سے پوچھا ’’ یہ جیکٹ آپ نے راجا بازار سے خریدی یا پھر صدر سے‘‘ جس پر اداکار نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ صدر سے خریدی کیوں کہ راجا بازار تو راولپنڈی میں ہے‘‘۔ جس پر اس صارف نے دوبارہ کوئی جواب نہیں دیا۔

البتہ اداکار کے اس جواب پر دیگر صارفین خوب لطف اندوز ہوئے، کچھ نے کہا کہ ’آپ نے بہترین جواب دیا‘‘ تو کسی نے سوال پوچھنے والے کو ہی کھری کھری سنادی۔ ایک صارف نے کہا کہ ’’ لگتا ہے کافی بے عزتی ہوگئی ہے آپ کی ‘‘ جس پر سوال پوچھنے والے صارف نے کہا کہ ’’آپ کو کس نے کہا ، پسندیدہ اداکار سے جواب آنا تو فخر کی بات ہوتی ہے‘‘۔

Check Also

نیوزی لینڈ کے اداکار کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف 15 روز سے بھوک ہڑتال

نیوزی لینڈ کے اداکار ول الیگزینڈر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف 15 روز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *