Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ورون دھون و راج مہتا بھی 12 دن میں کورونا سے صحت یاب

ورون دھون و راج مہتا بھی 12 دن میں کورونا سے صحت یاب

بولی وڈ ایکشن ہیرو ورون دھون اور فلم ساز راج مہتا بھی محض 12 دن میں کورونا سے صحت یاب ہوگئے، ان کے ساتھ کورونا میں مبتلا ہونے والی 62 سالہ نیتو کپور ان سے قبل ہی صحت یاب ہوگئی تھیں۔

تینوں شوبز شخصیات میں رواں ماہ 4 دسمبر کو ہریانہ و ریاست پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد اگرچہ نیتو کپور کو ایئرایمبولینس کے ذریعے چندی گڑھ سے ممبئی منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم ورون دھون اور راج مہتا نے چندی گڑھ میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا جب کہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف دوسرے عملے کو بھی قرنطینہ کیا گیا تھا۔

ورون دھون نے خود کو چندی گڑھ میں قرنطینہ کرلیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
ورون دھون نے خود کو چندی گڑھ میں قرنطینہ کرلیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

لیکن اب نیتو کپور کے بعد ورون دھون اور راج مہتا بھی کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ورون دھون کا دوسرا ٹیسٹ 16 دسمبر کو منفی آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار نے خود کو چندی گڑھ میں ہی قرنطینہ کیا تھا اور ان میں کورونا کی بڑی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں، تاہم انہیں ہلکی کھانسی اور بخار تھا۔

اسی طرح بنگلورے مرر نے اپنی رپوٹ میں بتایا کہ ورون دھون کے ساتھ ساتھ فلم ساز راج مہتا کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا اور جلد دونوں فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔

فلم ساز راج مہتا بھی کورونا سے صحت یاب ہوگئے—فائل فوٹو: فیس بک
فلم ساز راج مہتا بھی کورونا سے صحت یاب ہوگئے—فائل فوٹو: فیس بک

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ورون دھون اور راج مہتا سے قبل ہی نیتو کپور کورونا سے صحت یاب ہوچکی تھیں جب کہ فلم کی دوسری ٹیم میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔

تینوں شخصیات میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ روک دی گئی تھی لیکن اب جلد ہی اس کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

’جگ جگ جیو‘ میں ورون دھون کے ساتھ کیارہ اڈوانی رومانس کرتی دکھائی دیں گی اور وہ فلم میں میاں و بیوی کا کردار ادا کریں گے۔

جب کہ فلم نیتو کپور اور انیل کپور دونوں کے والدین کا کردار ادا کریں گے اور اس فلم کے ساتھ ہی نیتو کپور فلموں میں 7 سال بعد واپسی کر رہی ہیں۔

نیتو کپور کے شوہر اداکار رشی کپور رواں برس کینسر کے باعث چل بسے تھے، تاہم اس باوجود وہ اس سال فلموں میں واپسی کر رہی ہیں۔

’جگ جگ جیو‘ کی ہدایات راج مہتا دیں گے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو آئندہ سال کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔

تمام افراد جگ جگ جیو فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا کا شکار ہوئے تھے—فوٹو: انیل کپور ٹوئٹر

Check Also

ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رُخ خان ہیں: متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے لالی ووڈ کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *