Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آمنہ الیاس کی سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیو وائرل

آمنہ الیاس کی سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹڑی کی معروف ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و سُپر ماڈل آمنہ الیاس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنا جیون…

یاد رہے کہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور آئے دن اپنی دلچسپ، مزاحیہ ویڈویز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں، فالوورز اور دوستوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

آمنہ الیاس نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کر کے بتایا ہے کہ وہ 2020ء میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کس طرح سے اپنا ویک اینڈ گزار رہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ پارٹی کیسے کرتی ہیں جسے جان کر اُن کے فالوورز ہنسنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آمنہ الیس نائٹ ڈریس پہنے اپنے بیڈ پر ڈانس کر رہی ہیں۔

آمنہ الیاس نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’وہ 2020 میں ہفتے کی شام ایسے پارٹی کرتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

Check Also

ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رُخ خان ہیں: متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے لالی ووڈ کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *