Home / جاگو ٹیکنالوجی / رئیل می 2021 کا پہلا فلیگ شپ متعارف کرانے کے لیے تیار

رئیل می 2021 کا پہلا فلیگ شپ متعارف کرانے کے لیے تیار

سام سنگ کی جانب سے نیا فلیگ شپ فون 14 جنوری کو متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس سال کی پہلی فلیگ شپ ڈیوائس رئیل می کی جانب سے پیش کی جائے گی۔

جی ہاں رئیل می اپنے نئے فلیگ شپ فون کو 7 جنوری کو متعارف کرانے جارہی ہے۔

اس فون کو رئیل می وی 15 کا نام دیا جائے گا جو اس کمپنی کا پہلا کوالکوم اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر سے لیس فون ہوگا۔

اس سے قبل یہ پراسیسر صرف شیاؤمی می 11 میں ہی دیا گیا ہے۔

پہلے کہا جارہا تھا کہ اس فون کو رئیل می کوئی کا نام دیا جائے گا۔

اس فون کی تصاویر آن لائن سامنے آئی ہیں جس میں بیک پر 3 رنگوں کا خوبصورت امتزاج کیا گیا ہے۔

یہ فون چین میں متعارف کرایا جائے گا اور بہت جلد دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگا۔

جہاں تک اس کے فیچرز کی بات ہے تو لیکس کے مطابق فون کے بیک پر 3 کیمرے ہوں گے۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں سنگل کیمرا دیا جائے گا جبکہ او ایل ای ڈی اسکرین ہوگی جس کے اندر فنگرپرنٹ اسکینر چھپا ہوگا۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہوگا۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

رئیل می کے اس فون میں 125 واٹ الٹرا ڈارٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی جو 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 5 منٹ میں 41 فیصد اور 20 منٹ میں مکمل چارج کردے گی۔

مختلف افواہوں کے مطابق اس فون کی قیمت 5 ہزار یوآن (ایک لاکھ 24 ہزار پاکستانی روپے) تک ہوسکتی ہے۔

Check Also

واٹس ایپ میسجنگ کیلئے نئے فیچر کا اضافہ

مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں دو ارب سے زائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *