Home / جاگو دنیا / بھارت: کسانوں کا احتجاج، مخصوص ہیش ٹیگ استعمال کرنے پر متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس بند

بھارت: کسانوں کا احتجاج، مخصوص ہیش ٹیگ استعمال کرنے پر متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس بند

بھارت میں کسانوں سے متعلق بل پر جاری گزشتہ 2 ماہ سے جاری کسان احتجاج کے باعث سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مظاہرین سے منسلک متعدد اکاؤنٹس کو بند کردیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بند کیے گئے اکثر اکاؤنٹس کا تعلق کسان ایکتا مورچہ اور کاروان سے ہے جنہیں بظاہر بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر کو کوئی قانونی نوٹس بھیجنے کے بعد بند کیا گیا۔

بھارت میں جن اکاؤنٹس تک رسائی روک دی گئی ہے ان میں کسان ایکتا مورچہ، دی کاروان انڈیا مانک گویال، ٹریکٹر2ٹوئٹر اور جٹ جنکشن سمیت دیگر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹوئٹر کو کسانوں سے وابستہ تنظیموں، کارکنان اور میڈیا گروپس سے وابستہ متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا لیگل نوٹس موصول ہوا ہے جو فارم بل کے خلاف ٹوئٹس کررہے تھے۔

اس حوالے سے بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کو 250 سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے یا ایسے ٹوئٹس ہٹانے کا کہا گیا تھا جو مخصوص ہیش ٹیگ استعمال کررہے تھے۔

بھارتی حکام کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے لگ بھگ 250 ٹوئٹس اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کیے گئے جو ModiPlanningFarmerGenocide# کا ہیش ٹیگ استعمال کررہے تھے اور 30 جنوری کو جعلی، دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز ٹوئٹس کررہے تھے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق وزارت کی جانب سے 120 اکاؤنٹس اور 230 ٹوئٹس تک رسائی روکی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کے تناظر میں امن و امان قائم رکھنے کے ان ٹوئٹس اور اکاؤنٹس کو بلاک کیا۔

بھارتی حکام کے مطابق یہ اقدام وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواست پر اٹھایا گیا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

تاہم یہ بھی واضح رہے کہ ان میں سے کچھ اکاؤنٹس وہ مخصوص ہیش ٹیگ استعمال نہیں کررہے تھے۔

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ کن مخصوص اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا تھا، ٹوئٹر صارفین کے مطابق کئی اکاؤنٹس جو کسانوں کے مظاہرے سے متعلق معلومات ٹوئٹس کررہے تھے اب بھارت میں بلاک ہوگئے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ٹوئٹر خطے کی بنیاد پر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا طریقہ اختیار کرتا ہے، thecaravanindia@ کے اکاؤنٹ پر یہ پیغام دکھائی دے رہا ہے کہ اکاؤنٹ کو ایک قانونی مطالبے کے جواب میں بھارت میں بند کیا گیا ہے۔

اسی طرح بھارت میں دیگر اکاؤنٹس کو بھی وِد ہیلڈ کردیا گیا ہے اور ان پر بھی ایسے ہی پیغام موصول ہورہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت بھارت میں ان اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں ہوپارہی جن میں ،thecaravanindia ،@Kisanektamorcha ،@manavijyan ،@derasachasauda @Bkuektaugrahan ،@tractor2twitr ،@aartic02 ،@sushant_says ،@salimdotcomrade، @sanjukta ،@HansrajMeena ،@EpicRoflDon ،@shashidigital شامل ہیں۔

ان میں شامل shashidigital @ اکاونٹ ششی ڈیجیٹل کا جو پراسر بھارتی سی ای او کے سی ای او ششی شیکھر کا اکاؤنٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اکاؤنٹ غلطی سے بلاک ہوا اور لیگل نوٹس میں شاید کانگریس رہنما ششی تھرور کا اکاؤنٹ بند کرنے کا کہا گیا تھا۔

Check Also

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *