Home / جاگو کھیل / پی سی بی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی لفٹوں کو بحال کردیا

پی سی بی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی لفٹوں کو بحال کردیا

اسلام آباد: 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے خطیر رقم سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تین منزلہ میڈیا اینڈ پوئیلن باکس رومز کی لفٹوں کو بحال کردیا۔تفیصلات کے مطابق ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد شائیقن کرکٹ کو قومی اور بین القوامی کرکٹرز کو قریب سے دیکھنے کے مواقع ملنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بحال ہورہا ہے کرکٹ کی کوریج کے لئے مقامی اور غیر ملکی براڈ کاسٹرز کی بڑی تعداد میں کوریج کے لئے آتے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوئے کے مابین اکتوبر 2020 میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گے اس دوران میڈیا اینڈ پوئلین کی لفٹوں کا کام مکمل نہیں تھا، اس بارے میں قومی اور غیر ملکی نشریاتی اداروں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ لفٹوں کے بحال نہ ہونے سے مشکالات کاسامنا ہے اور سیڑھیوں کے ذریعے سامان کی ترسل مشکل کام ہے۔

اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز سے قبل لفٹوں کو بحال کردیا جس سے مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کی مشکالات کمی واقع ہوگئی ہے۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، افغانستان نے یوگنڈا کو 125 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *