Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا برج العرب سے کنسرٹ کریں گے

ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا برج العرب سے کنسرٹ کریں گے

فرانس کے ڈی جی ڈیوڈ گوئٹا ہفتے کے روز (6 فروری کو) دبئی میں واقع دنیا کے واحد سیون اسٹار لگژری ہوٹل برج العرب کے ہیلی پیڈ سے کنسرٹ کریں گے جسے آن لائن دیکھا جاسکے گا۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ گوئٹا کے ‘یونائیٹڈ ایٹ ہوم’ پروگرام کے تحت یہ پرفارمنس یونیسیف اور مقامی چیریٹی ادارے دبئی کیئرز کی حمایت کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔

گریمی ایوارڈ یافتہ ڈی جے، پروڈیوسر جو ‘ٹائٹینیم’، ‘وین لو ٹیکس اوور’ اور ‘میموریز’ جیسے ہٹ گانوں کے لیے جانے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پرفارم کرنے پر انہیں فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ شہر (دبئی) مجھے دل سے عزیز ہے’ اور اسے وہ اپنا گھر بھی کہتے ہیں۔

اس شو کو ڈیوڈ گوئٹا کے آفیشل یوٹیوب پر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے پروگرام کے لیے عطیات اس لنک پر دیے جاسکتے ہیں۔

‘اگر فیسٹیولز میں ویکسین لازمی ہو تو ٹھیک ہے’

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لائیو میوزک انڈسٹری بند ہے، اس حوالے سے رائٹرز سے گفتگو میں ڈیوڈ گوئٹا نے کہا کہ یہ ٹھیک ہوگا کہ اگر مستقبل میں فیسٹیولز میں داخلے کو ایسے افراد تک محدود کیا جائے جنہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہو تو یہ ٹھیک عمل ہوگا۔

ڈیوڈ گوئٹا نے بتایا کہ وہ فائزر کی بائیو این ٹیک ویکسین کا پہلا ڈوز لے چکے ہیں اور انہوں نے مداحوں کو بھی ویکسین لگوانے پر زور دیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ یہ ذاتی فیصلہ ہے اور وہ اس کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بالکل ٹھیک ہے، لوگوں کو حق حاصل ہے کہ وہ ویکسین نہ لگوائیں لیکن وہ دیگر لوگوں پر اس فیصلے کو مسلط نہیں کرسکتے کہ انہیں بیماری کے خطرے کا شکار کیا جائے۔

ڈی جے کا کہنا تھا کہ یہ بہتر ہوگا کہ شہر اور ممالک میں داخلے کو بھی ان افراد تک محدود کیا جائے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر 10 کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 22 لاکھ ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈیوڈ گوئٹا کے آبائی ملک، فرانس جو یورپ میں وبا سے بدترین ممالک میں سے ایک ہے، وہاں لوگ ویکسین کے حوالے سے مشکوک ہے اور عوامی رائے شماری کے مطابق ملک کی نصف سے بھی کم آبادی ویکسین لگوانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے اس سال کے اواخر تک عالمی وبا کے خاتمے کی اُمید کا اظہار کیا جو ان کی انڈسٹری کے لیے ہولناک ثابت ہوئی ہے۔

ڈیوڈ گوئٹا نے کہا کہ جیسے ہی کنسرٹس اور فیسٹیولز شروع ہوں گے وہ لگاتار ٹورز پر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوز کو بھی بہت یاد کرتے ہیں۔

Check Also

شاہ رخ خان سے پہلے سلمان خان کو ’منت‘ کی آفر ہوئی تھی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی وجہ سے  شاہ رخ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *