Home / جاگو دنیا / سعودی عرب: ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر

سعودی عرب: ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر

ریاض: سعودی ریلوے کمپنی ’سار’ نے وضاحت کی ہے کہ وہ شہری جو ریل میں سفر کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس ‘توکلنا’ نامی ایپ کا ہونا لازمی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ریلوے مسافروں کو ٹرین میں بیٹھنے سے قبل توکلنا دکھانا ہوگا، اس ایپ کے بغیر کسی مسافر کو ٹرین میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ریلوے کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ریل میں سفر کے دوران بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

سعودی شہروں میں کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے موبائل فونز پر’توکلنا‘ ایپ انسٹال کریں جس کے ذریعے صارف کی صحت کے بارے میں اہم معلومات اپ لوڈ کی جاتی ہیں تاکہ اس سے یہ معلوم ہو سکے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کرونا وائرس میں مبتلا تو نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں نے توکلنا ایپ دکھائے بغیر بازاروں اور پبلک مقامات میں داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے جس کے باعث بہت سے لوگ توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

Check Also

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *