Home / جاگو دنیا / بھارتی ریاست مغربی بنگال میں دھماکا، مسلم وزیر ذاکرحسین زخمی

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں دھماکا، مسلم وزیر ذاکرحسین زخمی

مغربی بنگال:

مغربی بنگال میں بم دھماکے کے نتیجے میں ریاستی وزیر برائے محنت ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے وزیر برائے محنت ذاکر حسین کولکتہ جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن کی جانب گامزن تھے کہ اچانک نا معلوم افراد نے ان پر دیسی ساختہ بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد وزیر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں کولکتہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم انہیں بازو اور ٹانگ پر شدید زخم آئے ہیں۔ دوسری جانب مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین پر حملے کے بعد بھارتی انٹیلجنس اداروں کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جارہی ہے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ ذاکر حسین پر حملہ سازش ہے، کچھ لوگ ذاکر حسین پر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

Check Also

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *