Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پریانکا چوپڑا کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کے مزاحیہ تبصرے

پریانکا چوپڑا کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کے مزاحیہ تبصرے

سابق مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی سوانح عمری ’ان فنشڈ‘ فروخت کے لیے پیش کی تھی جس کے ان دنوں کافی چرچے ہیں۔

مگر اداکارہ اب اپنے ایک لباس کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جس پر مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا کی سبز رنگ کے پولکا ڈاٹ پرنٹ میں غبارے نما لباس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر دیکھتے ہی دیکھتے میمز بننا شروع ہوگئیں۔

مداحوں کی توجہ کا مرکز بننے والا اداکارہ کا یہ لباس ان کی انسٹاگرام کے سب سے اسٹائلش ڈاگ، ٹیکا کے ساتھ ویڈیو کال میں دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ نے ٹیکا سے اپنے فیشن گیم اور پالتو جانور ڈیانا سے متعلق رائے مانگی تھی اور یہ ویڈیو 13 فروری کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں پریانکا چوپڑا کو 4 مختلف ڈریسز میں دیکھا گیا تھا لیکن ان کے سب سے آخری لباس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شرما جی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ‘میرے کمرے کی کرسی ہمیشہ ایسی نظر آتی ہے’۔

نشانت نامی صارف نے لکھا کہ پریانکا چوپڑا کو گیم شو تکیشیز کاسل میں دیکھا گیا۔

دانیال نامی صارف نے پریانکا چوپڑا کو شریفہ (پھل) سے تشبیہ دی۔

بعدازاں خود پریانکا چوپڑا نے بھی خود پر بنائی جانے والی میمز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ میمز بہت مزاحیہ ہیں، میرا دن اچھا بنانے کا شکریہ۔

پریانکا چوپڑا کی جانب سے شیئر کی گئی ان پر میمز میں انہیں پریانکے مون نامی نیا پوکے مون قرار دیا گیا تو کسی میں انہیں پیراشوٹ کہا گیا۔

علاوہ ازیں میمز میں انہیں مختلف پفر فش کے ساتھ دکھایا گیا تو کہیں انہیں کرکٹ گیند قرار دیا گیا۔

انہی میمز میں سے ایک میں کہا گیا کہ ‘جب امی کہیں کہ بوریا بستر سمیٹ اور نکل جا’ تو ایسا ہوتا ہے۔

Check Also

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *