Home / جاگو پکوان / چکن چیز بالز

چکن چیز بالز

آلو، چکن، چیز اور مسالوں کے امتزاج سے بنے مزے دار چکن چیز بالز ایک لمبے روزے کے بعد افطاری کے لئے بہترین ہیں۔ گرم گرم کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ انہیں کیچپ یا آپ کی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔

 اجزاء

    • آلو، اُبلے ہوئےچھ سے سات عدد
    • چکن، اُبلی ہوئیایک پائو
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئیپانچ سے چھ عدد
    • ہری پیاز، کٹی ہوئیآدھا کپ
    • ہرا دھنیا کٹا ہواآدھا کپ
    • موزریلا چیزایک کپ
    • نمکحسب ذائقہ
    • کالی مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ کُٹی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئیایک چٹکی
    • انڈا، پھینٹا ہواایک عدد
    • ڈبل روٹی کا چُوراایک پیکٹ
    • تیلتلنے کے لئے

ترکیب

  • ایک برتن میں اُبلے ہوئے آلو ڈال کر انہیں اچھی طرح کچل لیں۔
  • اب اس میں ابلی ہوئی چکن کے ریشے ڈالیں،ہری پیاز، نمک، کالی مرچ پسی ہوئی، لال مرچ، کُٹی ہوئی مرچیں، ہری مرچیں، ہلدی اور موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • تمام اجزا کو اچھی طرح ملا کر گوندھ لیں. تاکہ بالز بنانے میں آسانی رہے۔
  • اب تھوڑا تھوڑا کرکے ملیدے کو ہاتھوں میں لیں اور درمیانے سائز کی گول بالز بنالیں۔
  • اب ان بالز کو پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چورے کی تہہ چڑھا دیں۔ پھر ایک دوسرے برتن میں تیل گرم کریں۔
  • جب ان ساری بالز پر اچھی طرح انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے کی تہہ چڑھ جائے تو انہیں گرم تیل میں ڈال کر فرائی کرلیں۔
  • تمام بالز کو ایک منٹ سے بھی کم عرصے تک تلیں اور گولڈن برائون ہونے پر نکال لیں۔
  • تلی ہوئی بالز کو نکال کر ایک ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • گرما گرم مزے دار چکن چیز بالز تیار ہیں۔

Check Also

ہینڈسم شخص ملنے پر سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا، کرینہ کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *